میرا موازنہ ویرات کوہلی کیساتھ نہیں بلکہ۔۔۔“ بابر اعظم نے شاندار مطالبہ کردیا

126

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ میرا موازنہ بھارتی بیٹسمین ویرات کوہلی کے بجائے ان لیجنڈز کے ساتھ کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق وورسٹر سے ویڈیو لنک پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ


بابر اعظم نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف میچز جیتنے کیلئے پر عزم ہے، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی ردھم میں ہیں، انگلینڈ کو ٹف ٹائم دیں گے۔

وکٹ کیپر کے حوالے سے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ رضوان کا کووڈ 19 ٹیسٹ منفی آگیا ہے اور وہ انگلینڈ آرہے ہیں ، محمد رضوان کو پورا موقع ملنا چاہیے وہ پہلی چوائس ہیں،

وہی پہلے ٹیم میں کھیلتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق کرکٹرز سمیت سب کے سوچنے کا اپنا اپنا انداز ہے لیکن مجھے تو امید ہے کہ اس مرتبہ پاکستان ٹیم اچھا کھیلے گی ، انگلینڈ کی ٹیم کو اپنی کنڈیشنز کا فائدہ تو ہوگا ، لیکن


پاکستان ٹیم کا باﺅلنگ اٹیک بھی اچھا ہے، محمد عباس کو یہاں کھیلنے کا تجربہ ہے، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی ردھم میں ہیں ، انگلینڈ کو ٹف ٹائم دیں گے اور انگلینڈ کی ٹاپ آرڈر کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھائیں گے۔

ایک سوال پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میرا ویرات کوہلی کے ساتھ موازنہ نہ کیا جائے بلکہ اپنے ملک کے کھلاڑیوں کیساتھ موازنہ کیا جائے، مجھے اپنے ملک کے

کھلاڑیوں کے ساتھ موازنہ کر نے پر فخر محسوس ہو گا، پاکستان نے بھی جاوید میانداد، محمد یوسف اور یونس خان جیسے لیجنڈ بلے باز پیدا کئے ہیں۔