انگلینڈ کیخلاف سیریز سے قبل وقاریونس نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی

111

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹرز پسینے سے گیند چمکانے میں مہارت حاصل کرنے کیلئے سرگرم ہیں،دوسری جانب وقار یونس پرامید ہیں کہ باﺅلرز بہت جلد انگلش کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہوجائیں گے۔ وورسٹر میں پریکٹس کے دوسرے روز


انہوں نے کہا کہ سیشن اچھا رہا، فضا میں بادل موجود ہیں، کنڈیشنز باﺅلرز کیلئے مددگار بھی ہوتی ہیں، فاسٹ باﺅلرز لطف اندوز ہورہے ہیں، آنے والے دنوں میں مزید ہم آہنگ ہوکر

بہتر کارکردگی دکھانے کیلئے تیار ہوں گے، یہ ان کے اور ٹیم کیلئے اچھا ہو گا۔ اس موقع پر فاسٹ باﺅلر سہیل خان نے کہا کہ پاکستان میں سخت گرمی تھی اور یہاں موسم سرد ہے

لیکن کوچز اچھے سیشن کروا رہے ہیں، شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ایک عرصے بعد پلیئرز اکٹھے ہوئے اور ٹریننگ کا بھرپور لطف اٹھا رہے ہیں اور باﺅلنگ کوچ سے یہاں بہتر کارکردگی کے گر سیکھ رہے ہیں۔۔