گیند کو تھوک سے چمکانے پر پابندی کا محمد عباس کو بہت زیادہ نقصان ہوگا کیونکہ۔۔۔“ رمیز راجہ نے پریشان کن بات کہہ دی

108

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ کمنٹیٹر رمیزراجہ نے کہا ہے کہ گیند کو تھوک سے چمکانے پر پابندی سے فاسٹ باﺅلر محمد عباس کو انگلینڈ کی کنڈیشنز پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔


رمیزراجہ کا کہنا تھا کہ بال پر تھوک لگانے پر پابندی سے دورہ انگلینڈ میں محمد عباس کو انگلاش کھلاڑیوں کے خلاف جدوجہد کرنا پڑے گی جبکہ فاسٹ سباﺅلر حارث رؤف بہترین انتخاب ہے۔

محمد عباس انگلینڈ کندیشنز کا کھلاڑی ہے لیکن تھوک پر بابندی سے وہ اپنا پیس برقرار نہیں رکھ پائے گا، حارث انگلش کھلاڑیوں کو سرپرائز دے سکتا ہے اور اس لحاظ سے وہ باﺅلنگ کے شعبے میں بہترین انتخاب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دورہ انگلینڈ قومی کرکٹ ٹیم کے ٹاپ آرڈرز کیلئے آسان نہیں ہوگا کیونکہ وہ غیرتجربہ کار ہیں، اور حریف ٹیم کے باﺅلرز سخت چیلنج دے سکتے ہیں۔