آئی سی سی چیئرمین ششانک منوہر اپنے عہدے سے الگ ہو گئے، عاضی چیئرمین کسے مقررکیا گیا ہے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

101

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین ششانک منوہر اپنے عہدے سے الگ ہو گئے جبکہ بورڈ میٹنگ میں ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ کے ذمہ داریاں سنبھالنے پر اتفاق ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق صدر ششانک منوہر کرکٹ کی عالمی تنظیم


آئی سی سی کے دو مرتبہ دو برس کی مدت کیلئے چیئرمین رہے ہیں۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو مانو سواہنے نے ششانک منوہر کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ

بطور آئی سی سی کے چیئرمین انہوں نے کھیل کی بہتری کیلئے جو کیا، اس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ششانک منوہر کیلئے نیک خواہشات ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈپٹی چیئرمین

عمران خواجہ نئے چیئرمین کے انتخاب تک ذمہ داریاں نبھائیں گے جبکہ آئی سی سی حکام کے مطابق بورڈ کی جانب سے الیکشن کے طریقہ کار کی منظوری آئندہ ہفتے ملنے کا امکان ہے۔