دورہ انگلینڈ، اوپنر عابدعلی کی سب سے بڑی خواہش ادھوری رہ گئی

158

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
عابد علی نے کہا کہ میں اپنی فٹنس میں بہتری کے ساتھ بیٹنگ میں خامیاں دور کرنے کیلئے بھی بھرپور محنت کر رہا ہوں اور امید ہے کہ کھیل کے میدان میں اس محنت کا ثمر بھی حاصل ہوگا۔


تفصیلات کے مطابق نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے عابد علی نے کہا کہ میری ہوم آف کرکٹ لارڈز میں کھیلنے کی بڑی خواہش تھی لیکن افسوس ہے کہ اس بار

تاریخی وینیو میں ایک میچ بھی شیڈول نہیں کیا گیا، بہرحال کھلاڑیوں کی صحت اور سلامتی مقدم ہے، میں ٹیم کیلئے کسی بھی میدان اور کنڈیشنز میں کھیلنے کیلئے تیار ہوں۔ لاک ڈاﺅن کی وجہ سے

تیاریاں متاثر ضرور ہوئیں مگرانگلینڈ میں پریکٹس کے دوران یہ کمی پوری کرنے کی کوشش کریں گے، کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے 100 فیصد پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا۔


ون ڈے کے بعد ٹیسٹ ڈیبیو پر بھی سنچری کے ورلڈ ریکارڈ کی یادیں تازہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس اننگز میں بابر اعظم کی حوصلہ افزائی کا بڑا ہاتھ تھا، میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں تھوڑا دباﺅ کا شکار تھا لیکن

بابراعظم نے مشورہ دیا کہ گھبرانے کی کوئی بات نہیں، کریز پر زیادہ سے زیادہ وقت گزارنے کی کوشش کرو، سنچری بنائی تو انہوں نے بڑی گرمجوشی سے گلے لگایا۔ انہوں نے کہا کہ

بابر اعظم کے ساتھ بیٹنگ کرنا ہمیشہ خوشگوار تجربہ اور اعزاز کی بات ہوتی ہے، میری خواہش ہے کہ وہ پاکستان کیلئے تسلسل کے ساتھ پرفارم کرتے رہیں۔