پاکستانی ٹیم انگلینڈ کی بیٹنگ لائن کی مہارت کو چیک کرے اوردیکھے کہ۔۔۔“ شعیب اختر نے انتہائی مفید مشورہ دیدیا

22

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے کہا ہے کہ انگلینڈ کی بیٹنگ لائن میں بیرسٹو، جو روٹ اور بین سٹوکس جیسے کھلاڑی شامل ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ پاکستانی ٹیم مخالفین کی مہارت کو


تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے کہا کہ پاکستانی ٹیم جارحانہ حکمت عملی اپنائے اور انگلینڈ کی بیٹنگ اور ان کی مہارت کو چیک کرے۔ پاکستان کو متحد ہو کر

ایک یونٹ کی طرح ایک عمدہ ٹیم کے طور پر سامنے آنے کی ضرورت ہے میں صرف اتنا چاہتا ہوں کہ پاکستان ایک بہتر ٹیم کی طرح نظر آئے۔ بیٹنگ کوچ یونس خان کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ

یونس خان اچھے آدمی ہیں اور انہیں اپنا رویہ نوجوانوں میں منتقل کرنے کی ضرورت ہے۔ میں پاکستانی بلے بازوں کو یونس خان کی طرح کھیلتا دیکھنا چاہتا ہوں، انہیں اپنی ہمت، مہارت اور تجربہ نوجوانوں میں منتقل کرنا چاہئے۔