انگلینڈ کا یہ کھلاڑی پاکستانی ٹیم کے لیے سب سے بڑاخطرہ ہے، یونس خان نےخبردار کر دیا

67

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے انگلینڈ کے کھلاڑی کا نام بتاتے ہوئے اپنی ٹیم اور اپنے ملک کے لوگوں کو یہ بتا دیا کہ پاک انگلینڈ سیریز میں یہ کھلاڑی پاکستانی ٹیم کے لیےخطرناک ثابت ہو سکتا ہے،


یونس خان نے کہا کہ جوفرا آرچر ایک میچ ونر ہے اور پاکستانی ٹیم کے لیے ایک بہت بڑاخطرہ ہے جس کا سامنا کرنے کیلیے ہماری پوری ٹیم کو منصوبہ بندی کرنی ہو گی ورنہ

حالات خراب بھی ہو سکتے ہیں، اس کے ساتھ یونس خان نے یہ بھی کہا کہ آرچر مضبوط دماغ کا حامل کھلاڑی ہے اور اس کو اپنے آپ پر پورا کنٹرول ہے، یونس خان نے کہا کہ

جو شخص ورلڈ کپ کے فائنل میں سپر اوور کروا سکتا ہے اس کا مطلب ہے کہ وہ یقینا ایک بہت ہی مضبوط اعصاب کا مالک انسان ہے، یونس خان نے مزید کہا کہ اس کا بولنگ ایکشن اور بہت زبردست ہے مگر

اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہماری کھلاڑی اس کا پریشر لیں بلکہ اس کو احتیاط کے ساتھ سمجھ کر کھلیں، یونس خان نے مزید کہا کہ انھوں نے اپنی پوری ٹیم کو آرچر کے بارے میں خبردار کر دیا ہے اور

اس کی بولنگ کو کھیلنے کے لیے مختلف ٹپس بھی اپنی ٹیم کو بتا دی ہیں، انھوں نے مزید کہا کہ ایسے بولرز کو تھوڑے بہت پریشر ڈال کر کھیلا جا سکتا ہے اور اس کے لیے ہمیں محنت کرنا ہو گی،

انھوں نے مزید کہا کہ وہ خود بہت مشھور ہو چکا ہے لہذا یہ بھی اس کیلیے ایک پریشر کی بات ہے لہذا ہمیں اس پریشر کو استعمال کرنا آنا چاہیے، یونس خان نے مزید بتایا کہ انھوں نے

تمام کھلاڑیوں کو بتا دیا ہے کہ اگر وہ چاہتے ہیں کہ وہ آرچر کو کھیلیں تو ان کو اپنی باڈی کے نزدیک رہ کر کھیلنا ہو گا اور اس کے علاوہ کھلاڑیوں کو بیک فٹ پر جا کر کھیلنا ہو گا،

یونس خان نے مزید کہا کہ جوفرا آرچر کی ان سوئنگ بہت خطرناک ہے اور وہ کسی بھی وقت شکار کر کے میچ کا پانسہ بدل سکتی ہے، یونس خان نے آرچر کے بارے میں اپنا بھی ایک تجربہ شیئر کیا ہے

جس میں انھوں نے کہا ہے کہ وہ بھی ایک دفعہ ایک پریکٹس میچ میں جوفرا کے ساتھ کھیل چکے ہیں اور اس وقت اس نے 5 وکٹس لیں تھی اور وہ اس وقت ٹاپ کلاس کا بولر نہیں تھا مگر

اب تو اس کے اندر بہت زیادہ اعتماد آ چکا ہے اور جس کی وجہ سے وہ بہت زیادہ اچھا بولر بن چکا ہے، یونس خان نے مزید کہا کہ انگلینڈ کے پاس اس وقت بہت اعلیٰ بولنگ ہے اور اس کے ساتھ ساتھ

تجربہ کار بولر بھی ان کے پاس ہیں جس طرح جیمز اینڈرسن اور سٹیورٹ بروڈ، انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا یہ دورہ یقینا آسان نہیں ہو گا اور اگر ہم اس میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو پھر

ہماری ٹیم کا مورال بہت بلند ہو گا جس کی ہمیں اس وقت بہت اشد ضرورت ہے، یونس خان نے ان دونوں بولرز کا نام لیکر کہا کہ وہ دونوں تجربہ کار ہیں اور وہ بہت عرصہ سے

کرکٹ کھیل رہے ہیں اور انھوں نے بہت بڑے بڑے کھلاڑیوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی ہے، جب بھی انگلینڈ ٹیم جیتی ہے تو ان 2 کھلاڑیوں کا اس میں بہت اہم کردار ہوتا ہے