عثمان کا دماغ ’ارطغرل غازی‘ دیکھنے میں ختم ہوگیا ،اس لئے ماسک اُلٹا پہنا عثمان شنواری کی اہلیہ کا شوہر پرطنز

92

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر عثمان خان شنواری کی اہلیہ نے دورہ انگلینڈ کیلئے روانگی سے قبل عثمان شنواری کے ماسک الٹا پہننے کی وجہ مذاق مذاق میں اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بتادی۔فاسٹ باؤلر کی اہلیہ کے مطابق


دورہ انگلینڈ کیلئے لاہور سے مانچسٹر پہچنے والے کرکٹر عثمان شنواری نے ماسک این 95 پہن رکھا تھا تاہم وہ الٹا تھا۔مداحوں کی توجہ تو ماسک الٹا پہننے کی جانب نہ گئی تاہم عثمان شنواری کی اہلیہ نے

ناصرف مداحوں کی توجہ ماسک کے الٹا پہنے جانے کی طرف دلوائی بلکہ ماسک کے بہانے مذاق مذاق میں طنز کرتے ہوئے اپنی انسٹاگرام سٹوری شئیر کردی۔ اہلیہ نے عثمان شنواری کی تصویر پر لکھا کہ ’ماسک اٴْلٹا پہنا ہے تاہم کوئی بات نہیں، مجھے معلوم ہے کہ

تمہارا سارا دماغ ’ارطغرل غازی‘ دیکھنے میں ختم ہوگیا ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں ہنسنے اور قہقہوں والی ایموجی کا بھی اضافہ کیا جو اس بات کی دلیل ہیں کہ وہ یہ سب بات ازراہِ مذاق کررہی ہیں۔