پاکستانی شائقین ہو جائیں تیار! پی سی بی نے زبردست خوشخبری سنا دی

73

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پی سی بی نے پی ایس ایل 6 سے قبل پشاور زلمی کے مداحوں کو خوشخبری سنا دی ہے، پی سی بی نے پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کیلئے پانچویں مقام کے طور پر پشاور کو شامل کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔


پی سی بی نےپی ایس ایل 6 سے قبل پشاور زلمی کے مداحوں کوخوشخبری سنا دی ہے، اگلے ایڈیشن کیلئے پشاور کو پانچویں وینیو کے طور پر شامل کئے جانے کا قوی امکان ہے۔

ذرائع کے پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز نے احسان مانی کی صدارت میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے مجموعی طور پر 58ویں سال کا اپنا دوسرا اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں

پی ایس ایل 2020ءکے کامیاب مراحل پر مبارکباد پیش کی گئی، پی ایس ایل 5 کے 30 میچز چار مقامات پر کھیلے گئے اور 5 لاکھ سے زائد شائقین نے میدانوں کا رخ کیا۔ بورڈ آف گورنر کو بتایا گیا کہ


پی سی بی بقیہ چار میچز سال کے آخر میں کروانے کا منصوبہ بنا رہی ہے اور 2021ءکے ایڈیشن کیلئے پشاور کو پانچویں مقام کے طور پر شامل کرنے کا ارادہ ہے جو فروری اور مارچ 2021ءمیں ہونا ہے۔

بورڈ آف گورنرز کی میٹنگ میں پی سی بی کے کمرشل ڈیپارٹمنٹ سے الگ کرکے ایک پی ایس ایل ڈیپارٹمنٹ قائم کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ پی ایس ایل پروجیکٹ کے ایگزیکٹو

شعیب نوید، سٹیک ہولڈرز کے تعلقات کو بہتر بنانے اور اعلیٰ درجے کی ایونٹ کی فراہمی کیلئے پی سی بی کی مہم کے تحت اس شعبے کی سربراہی کریں گے۔