کو رونا ٹیسٹ دوسری بار منفی آنے پر 6 کھلاڑی انگلینڈ میں ٹیم کو جوائن کرنے کےاہل قرار، یہ کون سے کھلاڑی ہیں؟ تمام تفصیلات منظرعام پر آ گئیں

45

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
کو رونا وائرس کا ٹیسٹ دوسری مرتبہ منفی آنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے مزید 6 کھلاڑی ووسٹر میں قومی سکواڈ کو جوائن کریں گے۔ ان کھلاڑیوں کی ری ٹیسٹنگ 29 جون بروز پیر کو ہوئی تھی اس سے


تفصیلات کے مطابق فخر زمان، محمد حسنین، محمد حفیظ، محمد رضوان، شاداب خان اور وہاب ریاض کے 3 روز میں کو رونا کے 2 ٹیسٹ منفی آگئے ہیں لہٰذا یہ تمام کھلاڑی اب

ووسٹر شائر میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کرنے کے اہل ہیں۔ ان کھلاڑیوں کی ری ٹیسٹنگ 29 جون بروز پیر کو ہوئی تھی اس سے قبل 26 جون کو ہو نے والی ٹیسٹنگ میں بھی

ان 6 کھلاڑیوں کے کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی آئے تھے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اب ان تمام کھلاڑیوں کے سفر کے انتظامات کا آغاز کر رہا ہے اور اس حوالے سے روانگی کی تفصیلات جلد جاری کردی جائیں گی۔