کرکٹ میں اب جشن بھی ”بائیو سیکیور“ منایا جائے گا، کھلاڑیوں کو لیکچر میں کیا بتایا گیا؟ تفصیلات منظرعام پر آ گئیں

14

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
کرکٹ میں اب جشن بھی ”بائیو سیکیور“ منایا جائے گا اور اس حوالے سے انگلش کھلاڑیوں کو ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز سے قبل لیکچر کا اہتمام بھی کیا گیا ہے جس میں انہیں ایس او پیز سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔


کو رونا وائرس کی وجہ سے دوران میچ جہاں گیند کو تھوک سے چمکانے پر پابندی ہو گی وہیں پر کھلاڑیوں کو سختی سے ہدایت جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ وکٹ، چھکے چوکے یا

فتح کا جشن منانے کے پرانے طریقے بھی فی الحال بھول جائیں، کھلاڑیوں کو ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے کی اجازت ہوگی نہ ہی وہ گلے لگ سکیں گے، ہائی فائیو بھی

نہیں کرنے دیا جائے گا البتہ خوشی منانے کیلئے زیادہ سے زیادہ وہ مکے آپس میں ٹکرا سکتے یا پھر اپنی کہنی سے دوسرے کھلاڑی کی کہنی کو چھو سکیں گے۔