ہربھجن اور یووراج کی ناراضی اور دوستی ختم ہونے پر کوئی افسوس نہیں، شاہد افریدی نے شاندار بات کہ دی

20

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ مجھے ہربھجن یا یووراج سنگھ کے ساتھ دوستی ختم ہونے کا ذرہ برابر بھی دکھ نہیں، ظالم کو ہر حال میں ظالم کہتا رہوں گا۔ انٹرویو میں میزبان اینکر نے قومی ٹیم کے سابق کپتان سے کہا کہ


اینکر نے افریدی سے پوچھا آپ نے آزاد کشمیرمیں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ مودی کو رونا سے زیادہ بڑی بیماری ہے جس پر ہربھجن سنگھ اور یووراج سنگھ نے آپ سے دوستی ختم کرنے کا اعلان کیا تو

کیا آپ کو اس دوستی کے ختم ہونے پر افسوس ہے؟ شاہد آفریدی نے سوال کے جواب میں کہا کہ انہیں اس دوستی کے ٹوٹنے کا کوئی دکھ نہیں کیوں کہ سچ تو سچ ہے

اور ظلم ظلم ہے، وہ سچ بولتے رہیں گے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ مسلمان ہی نہیں ہے جو سچ نے بولے اور ظلم کے خلاف کھڑا نہ ہو۔