مجھے سمارٹ لاک ڈاﺅن کی سمجھ نہیں آرہی “شاہد آفریدی نےایسی بات کہہ دی کہ عمران خان بھی حیران ہو جائیں گے

18

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سمارٹ لاک ڈاون کو ناقص قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مارکیٹ میں لوگوں کا رش زیادہ ہوتا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام ‘نیا پاکستان’ میں بات کرتے ہوئے


شاہد آفریدی نے کہا کہ کچھ لوگ شہر جاتے ہیں یا آتے ہیں تو وہاں کچھ آگاہی تھی اور احتیاط بھی کہیں نظر آئی کہیں نہیں تھی، جیسا اگر کراچی میں لاک ڈاون ڈیفنس، کلفٹن میں تو نظر آیا لیکن باقی شہر کھلا ہوا ہے’۔شاہد آفریدی نے کہا کہ ‘مجھے تو لاک ڈاون کی سمجھ نہیں ہے کہ اس وقت سے لے کر اس وقت تک کھول دیں کیونکہ جب لوگوں کو پتہ ہوتا ہے کہ 7 بجے کے بعد سب کچھ بند ہوجائے گا تو کتنا رش ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘ہمیں اپنا خیال خود رکھنا پڑے گا، کووڈ-19 تو ختم ہوجائے گا لیکن کووڈ-19 سے بڑی بیماری بے روزگاری ہے’۔