عمران خان کو کارکردگی دکھانے کیلئے ٹیم کو متحد کرنا ہوگا۔ شاہد آفریدی نے وزیراعظم کو اہم مشورہ دے دیا

15

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان کو کارکردگی دکھانے کیلئے ٹیم کو متحد کرنا ہوگا، اگر کوئی ٹیم میں متحد نہ ہو تو کارکردگی نہیں دکھا سکتی،


انہوں نے کہا کہ میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، میرے دادااور پرداد ا نے جو سیاست کی وہ مجھے پسند ہے، میں نے اپنے بڑوں سے حق دار کو حق دینا یہی بڑوں سے سیاست سیکھی ہے۔

مجھے کسی کام کو کرنے کیلئے کوئی جماعت بنانے یا کسی کرسی کی ضرورت نہیں، عمران خان کو اللہ نے بڑا موقع دیا ہے، ان کو کارکردگی دکھانی چاہیے، میں نے پہلے بھی کہا تھا اگر

کسی ٹیم میں اتحاد نہ ہو تو وہ کارکردگی نہیں دکھا سکتی۔ عمران خان کو اپنی ٹیم کو متحد کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ عمران خان بڑے فیصلے لینے والے شخص ہیں، ان کو فیصلے لینے چاہئیں۔