پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ بورڈ کی اتھارٹی چیلنج،کرکے بھی سزاسے بچ نکلے

13

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پی سی بی کی اتھارٹی چیلنج کرنے کے باوجود محمد حفیظ سزا سے بچ نکلے۔ حکام نے مزید کسی تنازع سے بچنے کیلیے کوئی ایکشن لینے سے گریز کیا، سی ای او کے فون کی خبریں پھیلاکر جھینپ مٹائی گئی، بورڈ کو خدشہ تھا کہ اگر دورہ انگلینڈ کے اسکواڈ سے باہر کیا تو حفیظ ’’مظلوم ہیرو‘‘ بن جائیں گے۔


پاکستان کی جگ ہنسائی کا باعث بننے والے محمد حفیظ کیخلاف کوئی ڈسپلنری ایکشن نہیں لیا جائے گا، پی سی بی نے اپنی اتھارٹی چیلنج ہونے کے باوجود ان کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی،

محمد حفیظ کرکٹر کیریئر کے اختتامی دور میں بورڈ کو خاطر میں نہیں لا رہے اور اکثر اوقات مشکلات کا باعث بنتے رہتے ہیں۔ پہلا کو رونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انھوں نے ازخود دوسری جانچ کرائی اور سوشل میڈیا پر کلیئر ہونے کی رپورٹ بھی پوسٹ کر دی،

اس نے پوری دنیا میں پاکستانی ٹیسٹنگ کے نظام پر سوالیہ نشان لگا دیا، پی سی بی کے دوسرے ٹیسٹ میں حفیظ کی رپورٹ نیگیٹیو آ گئی، ذرائع کے مطابق ان کی ٹویٹ نے پی سی بی کے ایوانوں میں کھلبلی مچا دی تھی۔