قومی کرکٹرز ”پرانی تنخواہوں“ پر ہی کام کریں گے، پی سی بی نے اپنا فیصلہ بدل لیا، کھلاڑیوں کوجھٹکا دیدیا

15

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پی سی بی نے کھلاڑیوں کی میچ فیس بڑھانے کا ارادہ بدل لیا ہے اور اب سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل تمام پلیئرز ”پرانی تنخواہوں“ پر ہی کام کریں گے، گزشتہ روز بیشتر نے معاہدوں پر دستخط بھی کر دئیے۔


اے کیٹیگری میں شامل پلیئرز کو فی ٹیسٹ7 لاکھ 62 ہزار300 روپے بطور فیس ملیں گے، ون ڈے فیس4 لاکھ 68 ہزار 815 جبکہ ٹی 20 فیس 3 لاکھ 38 ہزار 250 ہے۔

بی کیٹیگری کو 6 لاکھ 65 ہزار 280 (ٹیسٹ)، 3 لاکھ 90 ہزار 33 (ون ڈے) اور 2 لاکھ 70 ہزار 600 (ٹی 20 ) فیس ملے گی۔ سی کیٹیگری کے حامل کرکٹرز کو ٹیسٹ میچ میں بطور فیس 5 لاکھ 68 ہزار 260 روپے دئیے جائیں گے،

ون ڈے میچ فیس 3 لاکھ 12 ہزار 543 روپے ہو گی، ٹی 20 میں 2 لاکھ 2 ہزار 950 روپے حصے میں آئیں گے، ایمرجنگ کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو بھی اسی حساب سے ادائیگی ہوگی۔ پی سی بی کی جانب سے

مین آف دی میچ کو ٹیسٹ اور ون ڈے میں 3،3 لاکھ جبکہ ٹی 20 میں ڈیڑھ لاکھ روپے دئیے جائیں گے، مین آف دی سیریز کو ٹیسٹ میں 6 لاکھ، ون ڈے میں 5 لاکھ اور ٹی 20 میں ڈھائی لاکھ روپے ملیں گے۔