شاہد آفریدی نے ایسا واقعہ سنا دیا کہ آپ کی بھی ہنسی نہ رکے گی

500

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
شاہد خان آفریدی کے جہاں پوری دنیا میں مداح موجود ہیں وہیں وہ دیگر ممالک کے بہت سے کھلاڑیوں کیساتھ بھی دوستانہ تعلقات رکھتے ہیں اور ان میں بھارتی کھلاڑی بھی شامل ہیں جس کا واضح ثبوت ویرات کوہلی کی وہ شرٹ ہے جو انہوں نے شاہد آفریدی کو تحفے کے طور پر بھیجی۔


ایک کالم میں شاہد خان آفریدی نے واقعہ سنایا جو ایک طرح سے لطیفہ ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”بھارتی ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران میں نے تمام بھارتی کھلاڑیوں کو کراچی میں اپنے گھر بلایا۔ ہم نے مہمان نوازی کیلئے خاص ’پٹھانی طرز‘ کا کھانا تیار کیا، جو دنبے اور مٹن کے گوشت پر مشتمل تھا۔ جب کھانا لگایا گیا، تو کمرے میں مکمل طور پر خاموشی چھا گئی اور میرے بھارتی دوست ایک دوسرے کا منہ دیکھنے لگے۔ اس موقع پر مجھے احساس ہوا کہ میرے معزز بھارتی مہمان اس طرح کے کھانے نہیں کھاتے۔ ان میں سے کئی سبزی خور تھے اور اس وجہ سے ہمیں فوری طور پر دال اور سبزی پیش کرنا پڑی۔ اپنے معزز بھارتی مہمانوں کی پسند کا خیال نہ رکھ پانے پر مجھے بہت زیادہ شرمندگی ہوئی کیونکہ ہماری ثقافت میں واضح مماثلت نے مجھے بہت سی چیزیں خود ہی کرنے کی اجازت دی۔