سعید اجمل کو کھیلنا مرلی دھرن سے بھی زیادہ مشکل تھا“ انگلینڈ کے ایسے سابق بلے باز نے اعتراف کر لیا کہ ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہو جائے

170

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز این بیل نے کہا ہے کہ سعید اجمل کے سامنے کھیلنا سری لنکا کے مرلی دھرن سے بھی کہیں زیادہ مشکل ہوتا تھا۔ تفصیلات کے مطابق این بیل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ


این بیل نے کہا کہ مجھے پاکستانی سپنر کی نسبت سری لنکن سپنر کا سامنا کرنا زیادہ آسان لگتا تھا۔ ہر کوئی اپنے احساسات اور جذبات رکھتا ہے اور ہر باﺅلر ہی مختلف ہوتا ہے لیکن میں محسوس کرتا تھا کہ جتنا وقت کریز پر گزاروں گا، مرلی دھرن کو اتنا ہی بہتر کھیل سکوں گا لیکن سعید اجمل کے حوالے سے میرا معاملہ مختلف تھا اور جتنا میں ان کے سامنے کریز پر وقت گزارتا اتنا ہی میرے لئے ان کا سامنا کرنا بھی دشوار ہو جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سعید اجمل 2012ءمیں یو اے ای میں کھیلی گئی سیریز میں اپنے عروج پر تھے اور میں نے اس سیریز میں اپنے کیرئیر کی چند بہترین سپن باﺅلنگ میں سے ایک کا سامنا کیا تھا۔ ہم بطور بیٹنگ یونٹ سعید اجمل کو سمجھنے میں شدید مشکلات کا شکار تھے جبکہ عبدالرحمان نے بھی بہت اچھی باﺅلنگ کی۔ حتیٰ کہ کیون پیٹرسن، جو عموماً جلد اعتراف نہیں کرتے، اس سیریز میں ان کے پاس بھی زیادہ جواب نہیں تھے۔