اگر میری زندگی پر فلم بنے تو بالی ووڈاور ہالی ووڈ کے یہ اداکار مرکزی کردار نبھائیں“شاہد آفریدی نے انوکھی خواہش ظاہر کردی

167

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کر کٹ ٹیم کے سابق سٹار آل راونڈر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ اگر ان کی زندگی پر کوئی فلم بنے تو وہ چاہیں گے کہ ہالی وڈ میں اور بالی وڈ میں ان کا کر دار


دنیائے کرکٹ میں بوم بوم آفریدی کی نام سے اور ساتھی کھلاڑیوں میں لالہ کے نام سے مشہور شاہد آفریدی انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ چکے ہیں اور ان دنوں وہ اپنا زیادہ تر وقت فلاحی سرگرمیوں میں گزارتے ہیں۔ شاہد آفریدی کو دنیا میں اس وقت پہچان ملی جب انہوں ںے اپنی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت صرف 37 گیندوں پر سنچری کا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا جو اب ٹوٹ چکا ہے۔ اس کے علاوہ ون ڈے انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ چھکوں کا عالمی ریکارڈ اب بھی شاہد آفریدی کے نام ہے۔ ایک سوال کے جواب میں پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر ان کی زندگی پر اردو میں فلم بنائی جائے تو ان کی خواہش ہو گی کہ شاہد آفریدی کا کر دار بالی وڈ اسٹار عامر خان نبھائیں۔ آفریدی نے کہا کہ اگر فلم انگلش میں بنے تو پھر وہ ہالی وڈ ایکشن ہیرو ٹام کروز کو اپنا کردار ادا کرتا دیکھنا چاہیں گے۔