جب پہلی مرتبہ شعیب اختر کا سامنا ہوا تو مجھ پر کپکپی طاری ہو گئی تھی، ایسا لگا کہ وہ مجھے مار دیں گے

178

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز تمیم اقبال نے اعتراف کیا ہے کہ شعیب اختر کا پہلی بار سامنا کرتے ہوئے مجھ پر کپکپی طاری ہو گئی اور ایسا لگا تھا کہ جیسے وہ مجھے مار دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق


تمیم اقبال نے گفتگو کر تے ہوئے ماضی کی مختلف یادیں تازہ کیں جس دوران خالد محمود نے کہا کہ لوگ اس بات پر یقین نہیں کریں گے اگر میں کہوں کہ شعیب اختر نے جو پہلی گیند مجھے کی وہ نظر تک نہیں آئی تھی۔ اس پر تمیم اقبال نے کہا کہ یہ صرف آپ کے ساتھ نہیں بلکہ بہت سے لوگوں کے ساتھ ہوا، میں نے بہت سے فاسٹ باﺅلرز کا سامنا کیا جن میں سے بعض 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے باﺅلنگ کرتے تھے مگر جب پہلی بار میں نے شعیب اختر کا سامنا کیا تو مجھے محسوس ہوا جیسے وہ مجھے ماردیں گے، وہ کافی خطرناک تھے۔ واضح رہے تمیم اقبال نے شعیب اختر کا سامنا ایک مرتبہ کینیا میں ٹرائنگولر ٹورنامنٹ اور دوسری بار 2010ءکے ایشیاء کپ میں کیا تھا جبکہ ان کے علاوہ دنیا کے کئی نامور بلے باز بھی راولپنڈی ایکسپریس کے بارے میں اسی طرح کے خیالات کا اظہار کر چکے ہیں۔