کیوی بلے باز نے پہلی ہی گیند پر وسیم اکرم کو چوکا مارا تو اگلی ہی گیند پر اس کے ساتھ کیا ہوا ؟بلے باز نے اپنی غلطی کا،اعتراف کرلیا

264

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
سابق کیوی بلے باز جیمز پیمنٹ نے پہلی ہی گیند پر وسیم اکرم کو چوکا مارنے کی غلطی کو تسلیم کرلیا۔ جیمزپیمنٹ نے ایک ویڈیو میں 96-1995کے واقعہ کاذکر کیا جب انہوں نے پہلی ہی گیند پر وسیم اکرم کو باونڈری ماری تھی۔


جب انہوں نے پہلی ہی گیند پر وسیم اکرم کو باونڈری ماری تھی۔ جس کاوسیم اکرم نے اگلی ہی گیند پر بدلہ لیا اور تیز رفتار باونسر کروایا جس سے کیوی بیٹسمین کے ہیلمٹ کا بیج ٹوٹ کر گر گیا، انہوں نے ٹوٹے ہوئے بیج کواٹھا کرجیب میں ڈال لیا۔ جیمزیپمنٹ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس سے قبل کسی ورلڈ کلاس انٹرنیشنل باولر کونہیں کھیلا تھا۔ وسیم اکرم نے اگلی ہی چند گیندوں میں جیمزپیمنٹ کو آوٹ کر دیا۔جیمزپیمنٹ آوٹ ہو کرمخالف ٹیم کے پویلین کی جانب جارہے تھے جس پرکسی نے آوازدی کہ وہ غلط سمت میں چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ واپسی پریہ سوچتے ہوئے جارہے تھے کہ پہلی ہی گیند پراتنے بڑے باولرکو باونڈری مارنے کی غلطی کیوں کی تھی؟۔ اس یاددہانی پروسیم اکرم نےٹویٹر پرجیمزپیمنٹ سے ماضی کےاس واقعہ پرمعذرت کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اچھی طرح یاد نہیں۔ پتا نہیں اس وقت آپ کے دماغ میں کیا چل رہا تھا کہ آپ نے پہلی ہی گیند پر مجھے باونڈری لگا دی۔