وہ وقت جب انضمام الحق کی ایک تھپکی نے انہیں بہترین سپنر بنا دیا مگر کیوں اور کیسے؟ نوجوان سپنر نے خود ہی انکشاف کر دیا

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
افغانستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز نوجوان لیگ سپنر راشد خان کو ورلڈکلاس باﺅلر بنانے میں پاکستان کے مایہ ناز سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کے کردار کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق افغان کرکٹ ٹیم کے


انضمام الحق کو افغانستان کی قومی کرکٹ ٹیم کا عارضی ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا اور اسی دورے کیلئے راشد خان کو بھی پہلی بار افغانستان کے قومی سیٹ اپ میں شامل کیا گیا تھا۔ راشد خان نے بتایا کہ اس دورے کے ایک نیٹ سیشن کے دوران انضمام الحق سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے صرف ایک ٹی 20 باﺅلر سمجھا جاتا ہے اور میں زیادہ فارمیٹس کیئے موزوں بھی نہیں ہوں۔ میری اس بات پر انضمام الحق شدید غصے میں آ گئے اور مجھ سے وعدہ کیا کہ جب تک میں کوچ ہوں، تمہیں مستقل طور پر ٹیم میں شامل رکھا جائے گا۔ راشد خان نے بتایا کہ انضمام الحق نے مجھے کہا کہ آپ ایک اہم کھلاڑی ہیں اور ٹیم میں مستقل کھلاڑی کی حیثیت سے کھیلیں گے۔ انضمام نے اپریل 2016ءمیں استعفیٰ دے دیا تھا تاکہ پاکستان کے چیف سلیکٹر کی حیثیت سے نیا کردار ادا کریں جبکہ راشد خان اس وقت تینوں فارمیٹس میں اپنے ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *