پاکستانیوں کی پسندیدہ ترین ٹیسٹ اوپننگ جوڑی کون سی ہے؟ جان کر آپ بھی بے اختیار کہہ اٹھیں گے یہ تو واقعی بے،مثال جوڑی تھی

203

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
تفصیلات کے مطابق 90 کی دہائی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کرنے والے بائیں ہاتھ کے دو عظیم بلے باز سعید انور اور عامر سہیل آج بھی مداحوں کے دلوں پر راج کر رہے ہیں۔


پاکستان کر کٹ بورڈ کی جانب سے ڈریم ٹیسٹ اوپنرز پیئرز میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کر نے والی جوڑی کو موجودہ کرکٹرز نے بھی خوب سراہا۔ 2 روز تک جاری رہنے والی،سرگرمی کو ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام،پر موجود سوشل،میڈیا کے 10 لاکھ صارفین نے دیکھا اور اس دوران قومی کر کٹ ٹیم کے موجودہ اور سا بق کرکٹرز نے بھی اپنے خوابوں کی پسندیدہ جوڑیوں کا انتخاب کیا۔ سابق کپتان سعید انور نے پاکستان کی جانب سے 55 ٹیسٹ میچوں میں 45 سے زائد کی اوسط سے 4052 رنز بنائے جبکہ عامر سہیل نے مجموعی طور پر 47 ٹیسٹ میچوں میں 2823 رنز بنا ئے۔ اس،سرگرمی میں مداحوں کی دوسری پسندیدہ جوڑی سعید انور اور ماجد خان کی رہی، سعید انور اور حنیف محمد تیسرے جبکہ سعید انور اور محمد حفیظ چو تھے ڈریم اوپنر پلیئرز قرار پائے۔ اوپنرز کی ڈریم جو ڑی کے بعد اب پی سی بی نے ڈریم مڈل آرڈر بیٹسمین کے انتخاب کیلئے مدا حوں اور کھلاڑیوں سے رائے طلب کر لی ہے۔