میرے کیرئیر کے آغاز میں وسیم اکرم کا بہت اہم کردار ہے“ بھارتی ٹیم کے معروف کھلاڑی نے زبردست انکشاف کر دیا، پاکستان کرکٹ کے مخالف بی سی سی آئی کو بھی آئینہ دکھا دیا

219

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کلدیپ یادیو نے پاکستان کے مایہ ناز سابق کپتان وسیم اکرم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے کیرئیر کے آغاز میں لیجنڈ وسیم اکرم کا بہت اہم کردار رہا ہے۔


کلکتہ نائٹ رائیڈرز کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق بھارتی باﺅلر کلدیپ یادیو نے لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم کی تعریف کی اور اعتراف کیا کہ ان کے کیرئیر کے آغاز میں وسیم اکرم نے ایک اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ وسیم اکرم مجھ سے باﺅلنگ کے حوالے سے تو زیادہ بات چیت نہیں کر تے تھے لیکن انہوں نے مجھے کھیل کے ذہنی پہلو کیساتھ ساتھ دباؤ کی صورتحال سے نمٹنا سکھایا۔ انہوں نے مجھے مختلف حالات کا مختلف طریقوں سے سامنا کرنا سکھایا ہے، وسیم اکرم نے مجھے یہ بھی سکھایا جب کوئی بلے باز آپ پر دباؤ ڈالتا ہے تو آپ کو ایسی صورتحال میں کیا کرنا چاہیے۔

کلدیپ یادو نے مزید کہا کہ وسیم اکرم کی حس مزاح بھی اچھی ہے اور ان کے ساتھ وقت گزارنا کافی اچھا رہا۔ میں میچز کے دوران ڈگ آؤٹ میں ان کے ساتھ بیٹھتا اور اس وقت کی صورتحال کے حوالے سے ان سے سوالات کرتا تھا کہ آپ نے اس طرح کی صورتحال میں کیا کیا ہوگا۔