اپنے کیرئیر میں اس بیٹسمین کو باﺅلنگ کرنے میں بہت مشکل پیش آئی“ شاہد آفریدی نے بھی راز فاش کر دیا

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا ہے کہ انہیں اپنے کیرئیر کے دوران ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ بلے باز کو باﺅلنگ کراتے ہوئے مشکل پیش آئی۔


تفصیلات کے مطا بق شاہد خان آفریدی نے ایک انٹر ویو میں کہا ہے کہ اپنے کیرئیر کے دوران ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ بلے باز ”برائن لارا کو باﺅلنگ کرا تے ہوئے بہت مشکل پیش آئی۔ میں نے انہیں چند ایک مر تبہ آﺅٹ کیا ہے لیکن جب بھی انہیں باﺅلنگ کرا تا تھا تو میرے دماغ میں یہی بات رہتی تھی کہ وہ اگلی گیند پر مجھے چو کا ماریں گے۔ ان کا مجھ پر اثر تھا اور میں انہیں کبھی بھی پراعتماد طریقے سے باﺅلنگ نہیں کرا سکا۔ شاہد آفریدی نے مزید کہا ہے کہ ”وہ ایک ورلڈ کلاس بلے باز تھے اور اپنے دور کے بہترین سپنرز پر بھی بازی لے جا تے تھے حتیٰ کہ مرلی دھرن کو بھی وہ نہیں بخشتے تھے۔ سپنرز کیخلاف ان کا فٹ ورک بہت ہی شاندار ہوتا تھا اور جس طرح وہ دنیا کے شاندار باﺅلرز کیخلاف بیٹنگ کرتے تھے، دیکھ کر مزہ آ جاتا تھا، وہ شاندار کلاس تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *