ڈیل سٹین نے بھی بالآخر اعتراف کر لیا اور ساتھ ہی ایسی بات بھی بتا دی کہ ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہو جائے

151

ک رکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
جنو بی افریقہ کر کٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر ڈیل سٹین نے اعتراف کیا ہے کہ میں نے بابر اعظم کی صلاحیتوں کا غلط اندازہ لگایا۔ تفصیلات کے مطابق 2018ءکے دورہ جنوبی افریقہ کے دوران


تفصیلات کے مطا بق 2018ء کے دورہ جنو بی افریقہ کے دوران سنچورین ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بابر اعظم نے ڈیل سٹین کی 31 میں سے 10 گیندوں کو باﺅنڈری کی سیر کرائی جبکہ کیپ ٹاﺅن میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں انہوں نے 29 بالز میں 5 گیندوں پر باﺅنڈریز لگائیں۔ ڈیل سٹین نے اس حوالے سے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ بابر نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی، میں نے ہی ان کی صلاحیت کا غلط اندازہ لگا یا تھا، انہوں نے چند انتہائی شاندار ڈرائیو شاٹس کھیلے، میں نے انہیں الگ قسم کی ڈیلیوری کی مگر انہوں نے اس کا بھی بہتر انداز میں سامنا کیا۔ 36 سالہ سٹین نے مزید کہاکہ وہ پی ایس ایل کے سیزن 5 کے دوران پاکستانی میزبانی سے بہت زیادہ لطف اندوز ہوئے۔ اور وہ آیندہ بھی پاکستان آکر کھیلنا چاھتے ہیں اور امید کر تے ہیں کہ جںوبی افریقہ کی ٹیم بھی جلد پاکستان کا دورہ کرے گی‌