شاہد آفریدی نے بھی آل ٹائم الیون کا اعلان کر دیا مگر ایسے کھلاڑی شامل کر لئے کہ پاکستانیوں کو غصہ آ گیا،

206

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بھی اپنی ’آل ٹائم الیون‘ کا اعلان کر دیا مگر اس میں شامل کھلاڑیوں کو دیکھ کر پاکستانیوں کو غصہ چڑھ گیا جنہوں نے بوم بوم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کی ٹیم کو متعصب قرار دیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے اپنی ٹیم میں پانچ پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے جن میں مایہ ناز سابق اوپننگ بلے باز سعید انور، انضمام الحق، وکٹ کیپر بلے باز راشد لطیف، سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم شامل ہیں۔ شاہد آفریدی نے آسٹریلیا کے وکٹ کیپر اوپننگ بلے باز ایڈم گلکرسٹ، سابق کپتان رکی پونٹنگ، سابق فاسٹ باﺅلر گلین میک گرا اور شین وارن کو بھی شامل کیا ہے جبکہ جنوبی افریقہ کے مایہ ناز سابق آل راﺅنڈر جیک کیلس اور بھارت کے لیجنڈ بلے باز سچن ٹنڈولکر کو بھی اپنی آل ٹائم الیون میں جگہ دی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے ایک ہی ٹیم میں دو وکٹ کیپر بلے بازوں راشد لطیف اور ایڈم گلکرسٹ کو شامل کرنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ چند صارفین کا کہنا تھا کہ اگر آپ نے گلکرسٹ کو ٹیم میں شامل کیا تو پھر راشد لطیف کی جگہ سر ویوین رچرڈز یا کوئی اور لیجنڈ بلے باز کو بھی شامل کیا جا سکتا تھا۔