اس باﺅلر کو کھیلنا سب سے مشکل لگا کیونکہ، بین ڈنک نے ایسے پاکستانی کا نام لے لیا کہ وقار یونس بھی حیران رہ جائیں

504

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فائیو میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے بین ڈنک نےزلمی کے ایک باﺅلرکو رواں سیزن میں مشکل ترین باﺅلر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک ناقابل یقین باﺅلر ہیں۔


تفصیلات کے مطابق بین ڈنک نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ”میں جانتا ہوں وہاب ریاض عمر رسیدہ ہو رہے ہیں لیکن ان کی رفتار میں ذرا بھی کمی نہیں آئی۔ ان کے پاس بہت سارے ٹرکس ہیں اور ہمیشہ یہ لگتا ہے کہ وہ ایک قدم آگے ہیں، لہٰذا میرے خیال سے وہ کرکٹ کے لیجنڈ ہیں اور مجھے ان کیخلاف کھیلنا اس لئے اچھا لگتا ہے کہ مجھے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے اپنی بہترین کرکٹ کھیلنا پڑتی ہے۔“ اس موقع پر بین ڈنک نے لاہور قلندرز ہی کی نمائندگی کرنے والے قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی کی تعریف بھی کی اور کہا کہ آسٹریلیا میں شیڈول ٹی 20 ورلڈکپ میں وہ بہترین باﺅلر کا اعزاز بڑی آسانی سے اپنے نام کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں مستقبل قریب میں پاکستان واپس آ کر ملتوی شدہ میچز کھیلنے کیلئے بہت بے تاب ہوں اور بے صبری سے اس وقت کا انتظار کر رہا ہوں۔