محمد عامر اور وہاب ریاض نے پاکستان کو نقصان پہنچایا، وقار یونس پھٹ پڑے

127

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقار یونس کا فاسٹ باﺅلرز محمد عامر اور وہاب ریاض پر غصہ ٹھنڈا نہیں ہو سکا اور وہ آج بھی دونوں کی ٹیسٹ کرکٹ سے اچانک علیحدگی پر خاصے رنجیدہ ہیں جن کا کہنا ہے کہ کسی کو زبردست کھیلنے پر مجبور نہیں کر سکتے۔


تفصیلات کے مطابق وقار یونس نے کہا کہ دونوں فاسٹ باﺅلرز کے فیصلے سے پاکستان کا نقصان ہوا اور آسٹریلیا میں ہمیں ناتجربہ کار نوجوان فاسٹ باﺅلرز پر انحصار کرنا پڑا، یہ تو نہیں کہا جا سکتا کہ محمد عامر اور وہاب ریاض کی موجودگی میں ہم لازمی طور پر آسٹریلیا میں جیت جاتے لیکن کارکردگی کافی بہتر ہو سکتی تھی، اب نئے ٹیلنٹ پر مشتمل پول تیار کرنے کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ آئندہ اس طرح کی مشکلات پیش نہ آئیں۔ انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کوئی پالیسی ہونا چاہیے تاکہ کسی کھلاڑی کی اچانک عدم دستیابی کے بعد مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے، ٹی 20 لیگز میں پیسہ اور کشش ہے لیکن ملک کی ضرورت مقدم ہونا چاہئے۔ کسی بھی کھلاڑی کی کارکردگی میں اتار چڑھاؤ آتا ہے، بہرحال محمد عامر اب بھی ایک میچ ونر اور محدود اوورز کی کرکٹ میں پاکستان کیلئے اچھی کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔