ہاشم آملہ بھی بابراعظم کے معترف ہو گئے، ایسی شاندار بات کہہ دی کہ ہر پاکستانی خوش ہو جائے

141

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
جنوبی افریقہ کر کٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق بلے باز ہاشم آملہ بھی بابراعظم کی صلاحیتوں کے معترف ہو گئے جن کا کہنا ہے کہ وہ ایک شاندار کرکٹر بن کر ابھرے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق


نجی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں ہاشم آملہ نے کہا کہ مجھے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوئے زیادہ عرصہ نہیں ہوا اور میں نے باہمی میچز میں بابر اعظم کو بیٹنگ کرتے دیکھا ہے، وہ گزشتہ ایک سال میں شاندار کرکٹر کے طور پر ابھرے ہیں جن کی کارکردگی بہتر سے بہتر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ

بابراعظم ابھی نوجوان ہیں اور ان کے کیرئیر میں اتار چڑھاﺅ بھی آ سکتے ہیں لیکن باصلاحیت بیٹسمین کے طور پر ان کا مستقبل روشن نظر آ رہا ہے، دیگر ملکوں کی طرح پاکستان میں بھی جونیئر سطح پر بڑا ٹیلنٹ موجود ہے تاہم اسے نکھارتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے تیار کرنا بھی اہمیت کا حامل ہے۔