شرجیل خان نے پہلی بار میڈ یا کے سامنے آکر پی ایس ایل 5سے متعلق اپنے عزائم ظاہر کردئیے

16

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
معروف کرکٹر شرجیل خان نے کہا ہے کہ پاکستان سپرلیگ سے کیرئیر کو بریک لگا تھا لہٰذا واپسی کو یادگار بنانا چاہتا ہوںاورتلخ یادوں سے بھرپور ماضی کے باب کو ختم کرکے مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتا ہوں۔


کراچی میں میڈ یا سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈین جونز اور وسیم اکرم کے ساتھ اسلام آباد یونائیٹڈ میں بھی کام کر چکا ہوں، اس لیے ایڈجسٹ ہو نے میں مسئلہ نہیں، کوشش ہو گی کہ اچھی پر فارمنس دے کر ٹیم کی جیت میں اپنا کردار ادا کروں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اس وقت ان کا سارا فوکس پی ایس ایل پر ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اپنی فٹنس کو بھی بہتر بنا نے کے لیے کام کر رہے ہیں۔شرجیل خان پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کا حصہ ہیں اور طویل عرصے بعد میدان میں نظر آئیں گے۔ شرجیل خان پر 2017 کی پی ایس ایل میں سپاٹ فکسنگ کی پاداش میں 5 سال کی پابندی عائد کی گئی تھی جس میں سے آدھی سزا معطل تھی اور ڈھائی سال کی کر کٹ بدری ختم ہو نے کے بعد شرجیل خان اب کرکٹ میں واپسی کے کیے تیار ہیں۔