کمارا سنگاکارا اور اس کی ٹیم نے پاکستان آکر شائقینِ کرکٹ کے دل جیت لیے ہیں، چیئرمین پی سی بی کا موقف بھی آگیا

11

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ کرکٹ سپرٹ آف گیم، کلچر اور تمام چیزوں کا مجموعہ ہے، پاکستان کے پرامن ہو نے کا ثبوت ہے کہ کمارا سنگا کارا آج یہاں موجود ہے۔


بر طانوی ہائی کمیشن کی طرف سے ایم سی سی کر کٹ ٹیم کے اعزاز میں برٹش کونسل لاہور میں شیڈول عشائیہ میں شر کت کے موقع پر چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ایم سی سی کا پاکستان کا دورہ کر نے پر انتہائی مشکور ہیں، کمارا سنگا کارا اور اس کی ٹیم نے پاکستان آکر شائقینِ کر کٹ کے دل جیت لیے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی سے پاکستانی شائقین اپنی ہوم گراونڈ پر کر کٹ دیکھنے کو بے تاب تھے، کرکٹ سپرٹ آف گیم، کلچر اور تمام چیزوں کا مجموعہ ہے، پاکستان کے پرامن ہو نے کا ثبوت ہے کہ کمارا سنگا کارا آج یہاں موجود ہے، برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر کی پاکستان اور کر کٹ سے محبت اور تقریب کے انعقاد پر شکر گزار ہوں۔ تقریب میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی جانب سے ڈاکٹر کرسچن ٹرنر اور کمارا سنگا کارا کو سوئینر بھی پیش کیا گیا۔