بھارتی ٹیم کے کپتان نے پاکستان کو کھیلوں کیلئے محفوظ ملک قرار دے دیا

37

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
بھارتی کبڈی ٹیم کے کپتان نمی گوپال پوریا نے پاکستان کو کھیلوں کیلئے محفوظ ملک قرار دیتے ہوئے دیگر ٹیموں کو بھی پاکستان آنے کی دعوت دی ہے۔مقامی ہوٹل میں ورلڈ کپ فائنل سے قبل گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کبڈی ٹیم کے کھلاڑی شرلی نے کہا کہ


شرلی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے تمام مقابلوں میں کھلاڑی اور شائقین بہت پرجوش ہوتے ہیں۔ بھارتی ٹیم کے کپتان نمی گوپال پوریا نے کہا کہ پاکستان آ کر ہمیں بہت اچھا لگ رہا ہے اور یہ کھیلوں کے لیے محفوظ ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگ بہت محبت کرنے والے ہیں اور ہر ملک کی ٹیم کو یہاں آ کر ضرور کھیلنا چاہیے، ہمیں یہاں بہت پیار ملا اور اگر دوبارہ آنے کا موقع ملا تو ہم ضرور آنا چاہیں گے۔ یاد رہے کہ کبڈی ورلڈ کپ کے فئانل میں پاکستان نے بھارت کو شست دے کر پہلی بار ورلڈکپ جیت لیا۔