شاہد آفریدی کی پانچویں بیٹی کی پیدائش، افغان آل راونڈر راشد خان نے خوبصورت نام تجویز کر دیا

14

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
شاہد آفریدی کی پانچویں بیٹی کی پیدائش، افغان آل راونڈر راشد خان نے خوبصورت نام تجویز کر دیا، نوجوان افغان کرکٹر نے بوم بوم کو اپنی نومولود بیٹی کا نام رکھنے کی تجویز دے دی، نام کا مطلب بھی بتا دیا۔


تفصیلات کے مطابق افغانستان کے سب سے مقبول اور نوجوان کرکٹر راشد خان نے شاہد خان آفریدی کے ہاں پانچویں بیٹی کی پیدائش کی خبر پر ردعمل دیا ہے۔ راشد خان نے شاہد آفریدی کی ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں بیٹی کا نام تجویز کیا ہے۔ راشد خان کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی کو اپنی بیٹی کا نام آفرین رکھنا چاہیئے۔ آفرین کا مطلب ہے “بہادر”۔ واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کے ہاں گذشتہ روز بیٹی کی پیدائش ہوئی اور پھر انہوں نے اپنی بیٹی کے لیے مداحوں سے رائے مانگ لی۔