معروف انٹرنیشنل کمنٹیٹر پاکستان سپر لیگ میں شامل ہو گیے

37

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پی ایس ایل فائیو کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا ہے۔


نیدرلینڈز کے ڈرک نینس، جنوبی افریقا کے ایج ڈی ایکر مین، انگلینڈ کے مارک بٹچر اور ڈومینک کارک شامل ہوں گے۔ ڈینی موریس ،مائیکل سلیٹر، ایلن ونکنز اور جونٹی روڈز بھی پینل میں شامل ہیں۔ پہلی بار قومی زبان میں کمنٹری نشر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ رمیز راجہ،وقار یونس ،بازید خان اور عروج ممتاز اردو میں کمنٹری کریں گے۔ ڈومینک کارک پہلی بار پی ایس ایل میں کمنٹری کریں گے۔ یہاں پریہ بات بھی واضح ہو کہ جب 2009ء میں سری لنکن ٹیم پر واقعہ کیا تھا تو ڈومینک کارک نے اعلان کیا تھا کہ جب تک میں حیات ہوں یہاں واپس نہیں آؤں گا۔ تاہم اب وہ پی ایس ایل ٹیم کے کمنٹری پینل کا حصہ بن گئے ہیں ۔ یاد رہے کہ مارچ 2009 میں سری لنک ٹیم پاکستان کے خلاف سیریز کھیلنے پاکستان آئی تھی جب لاہور میں ٹیم پر واقعہ ہوا تھا۔ لاہور لبرٹی مارکیٹ‌ میں‌سری لنکن ٹیم پر واقعے میں 7 پولیس اہلکار جان کی بازی ہارے،7 سری لنکن کھلاڑی اور 2ایمپائرگھایل ہو گئے تھے۔