پاکستان بمُقابلہ سری لنکا پہلا ٹی ٹؤنٹی میچ.پاکستان کے کونسے گیارہ کھلاڑی کھیلیں گے اعلان ہو گیا.

31

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا اختتام ہو چُکا ہے جسکے بعد اب تین ٹی ٹؤنٹی میچز کی سیریز کھیلی جانی ہے جسکا پہلا میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا.

یاد رہے کہ اس سے پہلے ون ڈے سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا جبکہ باقی دونوں ون ڈے میچز میں پاکستان نے کامیابی حاصل کر کے سیریز 0-2 سے جیت لی تھی.

اب آج پہلے ٹی ٹؤنٹی میچ کیلئے جن 11 کھلاڑیوں کو کھلانے کا امکان ہے اُن میں چند ایسے چہرے بھی شامل ہیں جنہوں نے لمبے عرصے کے بعد ٹی ٹؤنٹی اسکواڈ میں واپسی کی ہے.

یاد رہے کہ احمد شہزار اور عُمر اکمل دو ایسے کھلاڑی ہیں جو اپنے کنڈکٹ کی وجہ سے لمبے عرصے سے ٹیم سے باہر تھے لیکن اب مصباحُ الحق کے چیف سلیکٹر بننے پر انکی قسمت دوبارہ کُھل گئی ہے.

 

 

 

style=”text-align: right;”>ٹیم ذرائع کے مُطابق پہلے ٹی ٹؤنٹی میچ میں جن 11 کھلاڑیوں کو میدان میں اُتارنے کا پلان ہے اُن میں ٹی ٹؤنٹی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد،نائب کپتان بابر اعظم شامل ہیں.

کپتان اور نائب کپتان کے علاوہ اوپننگ بلے باز کے طور پر فخر زمان کے ساتھ ساتھ احمد شہزاد کی واپسی کا امکان ہے جبکہ ون ڈاؤن پر نائب کپتان بابر اعظم آئیں گے.

اسکے ساتھ چوتھی پوزیشن پر آصف علی اور عُمر اکمل کے درمیان مُقابلہ ہے لیکن غالب امکان ہے کہ آصف علی کو آج کے میچ میں چوتھی پوزیشن پر کھلایا جائے گا.جبکہ پانچویں پوزیشن کے لئے افتخار علی کا نام ذیرِ غور ہے.

انکے علاوہ عماد وسیم،شاداب خان کو آل راؤنڈر اسپنرز کے طور پر جبکہ فہیم اشرف کو میڈیم پیسر آلراؤنڈر کے طور پر ٹیم مین شامل کیا جائے گا.

فاسٹ باؤلر میں مُحمد عامر،مُحمد حسنین اور عُثمان خان شنواری کو پلئینگ الیون میں جگہ دی جائے گی