پاکستان بمقابلہ سری لنکا ، پہلا ون ڈے میچ پاکستان کی 11 رکنی ٹیم کا اعلان ہو گیا

27

پاکستان بمقابلہ سری لنکا ، پہلا ون ڈے میچ پاکستان کی 11 رکنی ٹیم کا اعلان ہو گیا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانئے والے پہلے میچ کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے اور انہوں نے کہا ہے پاکستان کرکٹ کے لئے بہت خوش آئین بات ہے کے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی پر زورو شور سے کام چل رہا ہے

کپتان کا مزید کہنا تھا کہ میچز کے دوران بارش کے حوالے سے سوال پر بلاول بھٹو کا بیان دہرا دیا۔ کپتان سرفراز احمد میڈیا سے بات کر رہے تھے جب ایک صحافی نے میچز کے دوران بارش ہونے سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ ابھی تک پچ نہیں دیکھی ہے لیکن اگر بارش ہو تو پانی آتا ہے۔
اس بیان پر سرفراز احمد خود بھی ہنس پڑے اور صحافیوں نے بھی قہقہے لگائے

واضح رہے کہ سری لنکن ٹیم پاکستان پہنچ چکی ہے اور پاکستان اور سری لنکن ٹیم کے درمیان ہونے والے پریکٹس میچز بارش کی وجہ سے منسوخ ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے 27 ستمبر سے کراچی میں شروع ہونے والی سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے کمنٹری پینل اور براڈ کاسٹ پلان کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان کہ 11 کھلاڑی مندرجہ ذیل ہیں

کپتان سرفراز احمد ، نائب کپتان بابر اعظم ، شاداب خان ، محمد عامر ، شاہین شاہ آفریدی ، حارث سہیل ، فخر زمان ، عماد وسیم ، افتخار احمد اور عثمان خان شنواری ، عابد علی