سری لنکا وزارت دفاع کی جانب سے پاکستان کو گرین سگنل مل گیا

14

سری لنکن وزرات دفاع کی جانب سے گرین سگنل ملنے پر سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پاکستان آنے پر آمادہ ہو گئی جہاں پر پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان میں ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلی جائے گی

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری موہن ڈی سلوا کا کہنا تھا کہ انہیں وزارت دفاع کی جانب سے پاکستان کے دورے کا گرین سگنل مل گیا ہے۔
جس کے بعد سری لنکا کرکٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمیں یقین دلایا گیا ہے کہ پاکستان آرمی تمام انتظامات کرے گی۔ وزارت دفاع نے ٹیم کو پاکستان بھیجنے کی اجازت دے دی ہے۔ حکومت پاکستان نے سری لنکن حکومت کو خط لکھ کر ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کرادی ہے جس سے سری لنکا کےدورہ پاکستان پر چھائے خدشات کے بادل چھٹ گئے ہیں۔

حکومت پاکستان نے سری لنکن حکومت کوخط لکھ دیا ، مہمان ٹیم کوصدارتی لیول کی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔خط میں لکھا گیا کہ کھلاڑیوں کو سیکیورٹی کے حوالے سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ، انہیں اچھے ماحول میں کرکٹ کھیلنے کا موقع ملے گا، سیریز یاد گار ہوگی۔یہ خط چیئرمین احسان مانی کی اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے اسلام آباد میں ملاقات کے بعد لکھا گیا۔سری لنکا کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد 25 ستمبرکو متوقع ہے ، یہاں تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچزکی سیریز27 ستمبرسے 9 اکتوبر تک کھیلی جائے گی۔