کیا پی ایس ایل 5 میں غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آئیں گے کھلاڑیوں نے اپنا اعلان سنا دیا

208

کیا پی ایس ایل 5 میں غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آئیں گے کھلاڑیوں نے اپنا اعلان سنا دیا

حبیب بینک لمیٹڈ کے زیر اہتمام ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے پانچویں سیزن کا انعقاد کھٹائی میں پڑگیا ہے کیوں کہ غیر ملکی کھلاڑیوں نے پی ایس ایل 5 کھیلنے سے معذرت کرلی ہے۔ غیر ملکی کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ اتنے لمبے عرصے تک پاکستان میں رہنا ان کے لئے ممکن نہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض پی ایس ایل فرنچائزز نے اگلے ایونٹ کے تمام میچزپاکستان میں ہی کرانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے،کئی غیرملکی کرکٹرز زیادہ دنوں کے لیے یہاں آنے سے انکار کر چکے ہیں، اسی لیے لیگ کے آدھے میچز یو اے ای منتقل کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں۔
اس حوالے سے سوال پر چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ میں نے تمام فرنچائزز سے بات کرنے کے بعد ہی وزیر اعظم عمران خان سے پوری لیگ پاکستان میں کرانے کی اجازت لی تھی،اب تک کسی نے مجھ سے اپنے تحفظات کا اظہار نہیں کیا، پیرکولاہور میں ہماری ایک میٹنگ ہو رہی ہے وہاں اس حوالے سے بھی بات کریں گے، ابھی ہمارا میچز کی منتقلی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے فیس ادا کیے بغیر پی ایس ایل فور میں شرکت کے سوال پر احسان مانی نے کہا کہ فرنچائز سے معاہدہ ہر لحاظ سے دیکھ بھال کرکیا گیا، کسی سے کوئی خصوصی سلوک نہیں ہورہا، ملتان شرائط پر عمل کر رہا ہے، انھوں نے اس حوالے سے مزید تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہاکہ کنٹریکٹ کی شرائط و دیگر باتیں منظر عام پر نہیں لائی جا سکتیں