ٹیسٹ کرکٹ چیمئین شپ آئی سی سی نے قوانین وضع کر دیے

120

ٹیسٹ کرکٹ چیمئین شپ آئی سی سی نے قوانین وضع کر دیے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپئن شپ کا آغاز اگلے ماہ یکم اگست سے ہو رہا ہے،۔آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں موجود ٹاپ کی9ٹیمیں اس چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گی جسکا دورانیہ دو سال رکھا گیا ہے۔ اس حوالے سے آئی سی سی نے موسم خراب ہونے یا پچ اچھی نہ ہونے کی صورت میں پوائنٹس کی تقسیم کے قوانین وضع کر دیے ہیں۔

اس کے علاوہ سلو اوور ریٹ اور سیریز کے پوائنٹس کے حوالے سے بھی قوانین واضع کر دیے گئے ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ناقص پچ تیار کرنے پر میزبان بورڈ کو سخت سزا ملے گی، میچ خراب موسم کی نذر ہوا تو پوائنٹس مہمان ٹیم کے حصے میں جائیں گے۔ اس کے علاوہ سلو اوور ریٹ کا شکار ہونے والی ٹیم کو فی اوور 2 پوائنٹس کٹوتی کا سامنا کرنا ہو گا۔

آئی سی سی کے مطابق ٹیسٹ چیمپئن میں سیریز 5 میچز کی ہو یا 2 کی مجموعی پوائنٹس دونوں سیریز میں 120 ہی رہیں گے۔ ٹیسٹ شرٹ پر نمبر اور کھلاڑیوں کے نام کے حوالے سے آئی سی سی کے جنرل منیجر کرکٹ جیف ایلرڈائس کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں جیسا کہ دیکھا گیا ہے کہ بچوں نے نہ صرف اپنی پسندیدہ ٹیم کی شرٹ پہن رکھی تھی بلکہ اس پر ان کے پسند کے کھلاڑی کا نام اور نمبر بھی لکھا ہوا تھا تو اسی دلچسپی کو ٹیسٹ چیمئین شپ میں بھی برقرار رکھا جائے گا اسی لیے کھلاڑیوں کی کٹ کے ھوالے سے قوانین تبدیل کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب پاکستانی شائقینِ کرکٹ کی انتظار کی گھڑیاں بھی ختم ہو گئی ہیں۔ سری لنکن ٹیم نے ٹیسٹ لیگ کے لیے اکتوبر میں پاکستان آنے کی ہامی بھر لی ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق سری لنکن ٹیم اکتوبر میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان آئے گی۔ پاکستان میں کئی سالوں بعد انٹرنیشل ٹیسٹ کرکٹ واپس آ رہی ہے۔ ورلڈ ٹیسٹ لیگ کے میچز کی میزبانی لاہور اور کراچی کریں گے