قومی ٹیم کے 7 کھلاڑیوں کو ٹیم سے نکالے جانے کی تیاریاں

153

قومی ٹیم کے 7 کھلاڑیوں کو ٹیم سے نکالے جانے کی تیاریاں

قومی ٹیم کے 7 کھلاڑیوں کو ٹیم سے نکالے جانے کی تیاریاں، شعیب ملک ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے، جبکہ محمد حفیظ، سرفراز احمد اور دیگر کچھ کھلاڑیوں کی جگہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے پر غور۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ورلڈکپ کے فوری بعد قومی ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ورلڈکپ کے بعد ٹیم انتظامیہ سے لے کر کئی کھلاڑیوں تک کو گھر بھیج دیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ ٹیم مینیجمنٹ کی تبدیلی ایک جانب، جبکہ ٹیم کے کئی کھلاڑیوں کی جگہ بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ سینئر آل راونڈر شعیب ملک ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں۔ جبکہ ان کے علاوہ ٹیم کے کل 7 کھلاڑیوں کی ٹیم میں جگہ خطرے میں ہے۔

ان کھلاڑیوں میں آل راونڈر محمد حفیظ اور کپتان سرفراز احمد کا نام بھی لیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے شعیب اختر بھی دعویٰ کر چکے ہیں۔ شعیب اختر کا کہنا ہے کہ موجودہ ٹیم کے 7 کھلاڑی ایسے ہیں جو جلد ٹیم سے نکال دیے جائیں گے۔اسپیڈ اسٹار کا کہنا تھا کہ جب تک آپ اوسط درجے کے لوگوں کو لاتے رہیں گے، اوسط کارکردگی ہی دیکھنے کو ملے گی۔ دوسری جانب بتایا جا رہا ہے کہ سرفراز احمد کی کپتانی سے برطرفی تو ایک بات، ان کی ٹیم میں جگہ بھی غیر ٰیقینی ہوگئی ہے۔

سرفراز احمد کی بطور کپتان اور انفرادی کارکردگی خاصی مایوس کن رہی ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کے بعد سے سرفراز احمد کی کارکردگی اور فٹنس ناقص رہی ہے، اس لیے ٹیم میں ان کیلئے جگہ برقرار رکھنا بہت مشکل ہو گیا ہے۔