وسیم اکرم نے پاکستانی ٹیم کو کھری کھری سنا دی

124

وسیم اکرم نے پاکستانی ٹیم کو کھری کھری سنا دی

پکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آلراونڈر وسیم اکرم نے پاکستانی ٹیم کو کہا کہ یہ کوئی گلی محلے کی کرکٹ نہیں کھیلی جا رہی جس میں کوئی ٹیم کسی بھی دوسری ٹیم کی محبت میں میچ ہار جائے گی وئی ٹیم آپ کیلئے جان بوجھ کر کیوں ہارے گی ، دوسری ٹیموں کے بارے میں کہنا درست نہیں کہ وہ ہارجاتے یا وہ جیت جاتے ، دوسری ٹیمیں بھی ورلڈ کپ کھیلنے آئی ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہناتھا کہ مجھے تو اس چیز پر حیرانی ہوتی ہے کہ سابق کھلاڑی بھی ایسی باتیں کر رہے ہیں کہ فلاں ٹیم جان بوجھ کر ہار گئی ہے ، لگتا ہے کہ انہیں کرکٹ کی سمجھ ہی نہیں ہے۔ان کا کہناتھا کہ قومی ٹیم کو درپیش مسائل کا حل کوئی نہیں بتاتا، بس سب تنقید کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔

پاکستان ٹیم نے آخری تین میچز بہت اچھے کھیلے اور کم بیک کیا لیکن ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں بری شکست سے پاکستانی ٹیم رن ریٹ کے چکر میں پھنس گئی اس کے بعد وہ رن ریٹ کو ریکور ہی نہیں کر سکی لیکن میرے خیال میں پاکستان کو آسٹریلیا سے میچ نہیں ہارنا چاہیے تھا کیونکہ وہ میچ یہ جیت سکتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش کے پاس شکیب الحسن جیسا بہترین پلیئر ہے جب کہ ہمارے پاس ایسا کوئی کھلاڑی نہیں ہے، شکیب اچھا بائولر، بہترین بلے باز اور شاندار فیلڈر ہے۔ان کا کہنا تھا میرے نزدیک صرف نمبر ون کی اہمیت ہے، دوسری تیسری چوتھی پانچویں کی نہیں یا تو آپ جیتو یا پھر کسی بھی پوزیشن پر آ سب برابر ہے۔