شاہین شاہ آفریدی نے دنیائے کرکٹ کا بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

150

شاہین شاہ آفریدی نے دنیائے کرکٹ کا بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر شاہین شا ہ آفریدی ورلڈ کپ کی تاریخ میں اننگز میں5وکٹیں لینے والے کم عمر ترین باﺅلر بن گئے ہیں ۔ بنگلہ دیش نے بیٹنگ شروع کی تو سومیا سرکار 22 رنز پر عامر کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہو گئے۔ بنگلہ دیش کے آﺅٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی تمیم اقبال تھے جو آٹھ کے مجموعی سکور پر شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے۔

مشفیق 16 رنز ہی بنا پائے تھے کہ وہاب ریاض کی تیز گیند پر بولڈ ہو گئے۔لٹن ڈاس اور شکیب نے ٹیم کا سہارا دیتے ہوئے 58 رنز کی پارٹنر شپ بنائی۔شاہین آفریدی نے لٹن ڈاس کو 32 رنز پر پریلین کی راہ دکھائی۔شکیب الحسن نے چھ چوکوں کی مدد سے 64 رنز بنائے انکو بھی شاہین آفریدی نے آﺅٹ کیا۔مصدق حسین بھی صرف 16 رنز ہی بنا سکے،بابر اعظم نے شاداب کی گیند پر انکا کیچ پکڑا۔

شاہین آفریدی نے سیف الدین کو کھاتہ نہ کھولنے دیا اور اپنی چوتھی وکٹ حاصل کی۔پاکستان کی جانب سے شاہین نے 5 جبکہ شاداب، وہاب اور عامر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے۔اس سے قبل رن ریٹ کی ریس پر پورا اترنے کے لیے پاکستانی ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز ہی سست روی سے کیا فخر زمان نے 31 گیندوں پر صرف 13 رنز بنائے اور سیف الدین کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہو گئے۔اسکے بعد بابر اعظم نے اچھی بیٹنگ کا مظاہری تو کیا مگر سنچری سے محروم رہے،انکو 96 رنز پر سیف الدین نے آﺅٹ کیا۔

اوپنر امام الحق نے ابھی سینچری مکمل ہی کی تھی کہ مستفیض کی گیند پر ہٹ وکٹ ہو گئے۔حارث سہیل بھی صرف 6 رنز بنا سکے ۔بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض نے پانچ،سیف الدین تین اور مہدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان کے ورلڈ کپ میں رہ جانے کے امکان تقریباً ختم ہو چکے ہیں البتہ ناممکنات کے وقوع پذیر ہونے کی آس پر ایک موہوم سی امید باقی رہ گئی ہے۔ آسٹریلیا، انڈیا ،انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان نے ورلڈ کپ میں اب تک کل8 میں سے4میچ جیتے جبکہ 3 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا، پاکستان نے اگرچہ میزبان انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ جیسی مضبوط ٹیموں کو شکست دی تاہم پہلے ہی میچ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں عبرتناک شکست سے ٹیم کا رن ریٹ بہت کم ہوگیا۔

اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان نو پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔دوسری طرف بنگلہ دیش نے ورلڈ کپ میں اب تک آٹھ میچز کھیلتے ہوئے تین میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ چار میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا ہے۔ یوں بنگلہ دیش ٹیبل پر سات پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہے۔