وزیراعظم نے قومی ٹیم کے منیجر طلعت علی کو دیکھا تو خوشگوار حیرت میں کیوں مبتلا ہو گئے اور پھر دونوں کے درمیان ایسا کیا مکالمہ ہوا کہ کھلاڑی بھی حیران رہ گئے؟ اندرونی کہانی منظرعام پر آ گئی

118

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
سابق ٹیسٹ اوپنر طلعت علی کرکٹ کے حلقوں میں TAM کے نام سے مشہور ہیں اور پاکستان کی تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک اور کامیاب منیجر کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ


پاکستان کی موجودہ ٹیم کے کھلاڑیوں میں اکثریت کھلاڑی ذمے دار اور ٹیم انتظامیہ کی گائیڈ لائن کو فالو کرتے ہیں تاہم اگر کوئی ڈسپلن توڑے گا تو اس سے نمٹا جائے گا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ چند دن پہلے جب پاکستانی ٹیم وزیراعظم عمران خان سے ملنے وزیر اعظم ہاؤس گئی تو عمران خان کو بھی طلعت علی ملک کو دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی اور اپنے لاہور جم خانہ اور پی آئی اے کے پرانے ساتھی سے دریافت کیا کہ تم پاکستان ٹیم میں کیا کررہے ہو، جس پر طلعت علی نے بتایا کہ میں منیجر ہوں۔ رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ عمران خان بھی انہیں TAM کہہ کر پکارتے رہے اور جب پاکستانی ٹیم وزیراعظم ہاﺅس سے نکل کر برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد میں پہنچی تو وہاں کھلاڑیوں کو تصویر میں یہ دیکھ کر حیرت ہوئی کہ عمران خان لارڈز میں ملکہ برطانیہ الزبتھ سے مصافحہ کر رہے ہیں اور طلعت علی بھی قطار میں کھڑے ہیں۔