انگلینڈ کیخلاف سیریز سے قبل محمد حفیظ سے متعلق زبردست خبر آ گئی، جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے..!!

127

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
انگلینڈ کیخلاف سیریز اور آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءسے پہلے پاکستانیوں کیلئے شاندار خوشخبری آ گئی ہے کہ محمد حفیظ تیزی سے صحت یابی کی جانب گامزن ہیں جنہوں نے باﺅلنگ پریکٹس شروع کر دی ہے۔


تفصیلات کے مطابق محمد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ورلڈکپ کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان کیا تو محمد حفیظ کا نام بھی اس میں شامل تھا جس پر یہ سوال اٹھایا جانے لگا کہ انگلی کی انجری کا شکار محمد حفیظ ورلڈکپ سے پہلے صحت یاب ہو پائیں گے یا نہیں مگر سلیکٹرز کو قوی امید تھی کہ وہ ورلڈکپ سے پہلے مکمل فٹ ہو جائیں گے اور اب اس کے آثار بھی نظر آنے لگے ہیں۔ ذرائع کے مطابق محمد حفیظ نے انگلینڈ میں باﺅلنگ پریکٹس شروع کر دی ہے اور اس کیساتھ ہی وہ فیلڈنگ اور بیٹنگ پریکٹس بھی کر رہے ہیں۔ محمد حفیظ ورلڈکپ میں پاکستان کے اہم ترین کھلاڑی ثابت ہو سکتے ہیں جو ناصرف کسی بھی نمبر پر بیٹنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں بلکہ ضرورت پڑنے پر بہترین سپن باﺅلنگ بھی کروانے کا ہنر رکھتے ہیں۔ محمد حفیظ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کے کپتان مقرر کئے گئے تھے مگر ٹورنامنٹ کے ابتداءمیں ہی وہ انگلی کی زخمی ہونے کے باعث باہر ہو گئے اور اب تک ان کی دو سرجریاں ہو چکی ہیں۔