بھارتی الیکشن میں کرکٹر گوتم گمبھیر امیر ترین امیدوار بن گئے، دولت کی تفصیلات سامنے آگئیں

107

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
بھارت میں عام انتخا بات جاری ہیں جن میں مختلف مراحل میں پولنگ کا عمل ہو رہا ہے۔ اب اس انتخا بات میں حصہ لینے والے امید واروں کے اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آ گئی ہیں


بھارت میں عام انتخا بات جاری ہیں جن میں مختلف مراحل میں پولنگ کا عمل ہو رہا ہے۔ اب اس انتخا بات میں حصہ لینے والے امید واروں کے اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آ گئی ہیں سب سے امیر امید وار سابق کر کٹر گوتم گمبھیر قرار پائے ہیں جو بھارتیہ جنتا پارٹی کے ٹکٹ پر دہلی کے مشر قی حلقے سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطا بق گوتم گمبھیر کے اثا ثے 145کروڑ 15لاکھ بھارتی روپے ہیں۔ اس کے علا وہ ان کی اہلیہ نتا شا کے نام پر بھی 8کروڑ 15لاکھ روپے رکھے ہیں۔ رپورٹ کے مطا بق گوتم گمبھیر کا یہ پہلا الیکشن ہے۔ ان کے پاس ایک بی ایم ڈبلیو 530 ڈی اور ایک اوڈی کیو 5 گاڑی ہے۔ اس کے علاوہ ان کے پاس ماروتی ایس ایکس4، بلینو، مہندرا بولیرو اور کے ٹی ایم بائیک بھی ہیں۔ الیکشن کمیشن میں جمع کروائی گئی تفصیل کے مطا بق گوتم گمبھیر نے 2017-18کے مالی سال میں اپنے کاروبار سے 12کروڑ 40لاکھ بھارتی روپے کمائے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی ہی کے منوج تیواری دوسرے امیر ترین امیدوار ہیں جن کے اثاثے 24 کروڑ بھارتی روپے ہیں۔