وزیراعظم عمران خان ‘آل ٹائم ورلڈکپ الیون’ کے کپتان مقرر..!!

128

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
کھیلوں کی معروف ویب سائٹ ’کرک انفو‘ نے آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءسے پہلے ’آل ٹائم ورلڈکپ الیون‘ کا اعلان کیا ہے جس میں پاکستان کے سابق کپتان عمران خان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو بھی شامل کیا گیا ہے


قیادت عمران خان کے سپرد کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ویب سائٹ کے 22 سٹاف ممبرز نے ایک سروے کے بعد آل ٹائم ورلڈ کپ ٹیم تشکیل دی ہے جس میں کھلاڑیوں کو اپنے کیرئیر میں کھیلے گئے ورلڈ کپ میچز میں کارکردگی کی بنیاد پر منتخب کیا گیا۔سلیکٹرز نے ورلڈ کپ کیلئے 39 کھلاڑیوں میں سے 11 کا انتخاب کیا اور ان میں وسیم اکرم واحد کھلاڑی تھے جو تمام سلیکٹرز کا انتخاب تھے۔ آل ٹائمز ورلڈ کپ ٹیم کی قیادت عمران خان کو سونپی گئی ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں آسٹریلیا کے ایڈم گلکرسٹ، بھارت کے سچن ٹنڈولکر، آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ، ویسٹ انڈیز کے سر ویوین رچرڈز، سری لنکا کے کمار سنگاکارا، پاکستان کے عمران خان، جنوبی افریقہ کے لانس کلوزنر، پاکستان کے وسیم اکرم، آسٹریلیا کے شین وارن، سری لنکا کے متھایا مرلی دھرن اور آسٹریلیا کے گلین میگرا شامل ہیں۔