محمد عامر ورلڈکپ سکواڈ میں جگہ بنا پائیں گے یا نہیں؟ مکی آرتھر نے بھی دل کی بات کہہ ڈالی..!!

121

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ محمد عامر بہترین ردھم میں ہیں اور انگلینڈ کیخلاف سیریز ان کیلئے خود کو ورلڈکپ سکواڈ کا اہل ثابت کرنے کا موقع ہو گی۔


تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ میں شریک تمام ٹیموں کو 23 مئی تک تبدیلیوں کی اجازت ہے اور اس حوالے سے پاکستان کے پاس 3 آپشنز موجود ہیں۔ محمد عامر کو15 رکنی ورلڈ کپ سکواڈ سے ڈراپ کر کے بطور اضافی کھلاڑی انگلینڈ بھجوایا گیا ہے تا کہ انہیں کار کردگی دکھا کر ورلڈ کپ سکواڈ میں شمولیت کا ایک اور موقع مل سکے لیکن اس سیریز میں محمد حسنین سمیت کسی فاسٹ باﺅلر کی کار کردگی اچھی نہ رہی تو بھی محمد عامر کو موقع مل سکتا ہے۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ چیمپینز ٹرافی کے بعد 101 اوورز میں صرف پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے محمد عامر اچھے ردھم میں نظر آ ر ہے ہیں اور میں پر امید ہوں کہ وہ انگلینڈ کیخلاف سیریز میں بہترین کار کردگی دکھائیں گے۔ گزشتہ 2 ہفتوں میں انہوں نے نیٹ اور پریکٹس میچز میں بھی شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کیا، انگلینڈ سے سیریز ان کیلئے موقع ہوگی کہ خود کو ورلڈ کپ سکواڈ میں شمولیت کا اہل ثا بت کر سکیں۔